دہشتگردوں کیخلاف پوری قوت سے کارروائی کی جائے ، نواز شریف، آرمی چیف کا ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کا حکم

دہشتگردوں کیخلاف پوری قوت سے کارروائی کی جائے ، نواز شریف، آرمی چیف کا ملک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(اے این این) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونیوالے میرے بچے ہیں،دہشت گردوں کا انجام بھیانک ترین ہوگا،کچھ اندرونی وبیرونی عناصر بلوچستان کے حالات خراب اور سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے تلے ہوئے ہیں، ان کے عزائم کو خاک میں ملا دینگے ،دہشت گردوں کا آخر دم تک پیچھا نہیں چھوڑینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ کوئٹہ میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت اور گورنر ہاؤس میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں جو دردناک واقعہ رونما ہوا اس سے پورے پاکستان کو سوگوار کردیا لیکن دہشتگردوں پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس طرح واقعات سے حکومت اور عوام کی حوصلے پست نہیں ہونگے بلکہ ہم ڈٹ کر دہشتگردوں کا مقابلہ کرینگے، انہوں نے کہاکہ بعض بیرونی اور اندرونی عناصر بلوچستان کے حالات اور سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے اس طرح دہشتگردی کے واقعات کررہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ ملکر اس طرح دہشتگردی کی واقعات کو نہ صرف ناکام بنائینگے بلکہ دہشتگردوں کا آخر دم تک پیچھا کرینگے انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں جتنے بھی لوگ شہید اور زخمی ہوئے تھے وہ سب میرے بچے ہیں اور ان کے لواحقین کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ ہم آپ کو اکیلے نہیں چھوڑینگے بلکہ اس غم میں ہم برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہاکہ میرا کوئٹہ کا دورہ اس بات کی ثبوت ہے کہ ہم ملک بھر میں جہاں بھی دہشتگردی کے واقعات رونما ہو جاتے ہیں ہم اس کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ موقع پر دہشتگردی کی خاتمے کیلئے اقدامات بھی کرینگے دریں اثناء ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں تمام سیکورٹی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کیخلاف تمام پہلوسے کارروائی کرتے ہوئے رپورٹ جلد پیش کیا جائے ۔

نوازشریف

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو دہشتگردوں سے پاک کیا جائے گا، حساس ادارے ملک بھر میں دہشتگردوں کا پیچھاکریں اور کہیں بھی کارروائی کرسکتے ہیں ، کوئٹہ حملے کا ہدف پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ تھا اور دہشتگردی کا مقصد بلوچستان کا سیکیورٹی صورتحال خراب کرنامقصد تھا۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق کورہیڈکوارٹرمیں آرمی چیف نے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکریٹری بلوچستان ، کمانڈرسدرن لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کاکہناتھاکہ خیبرپختونخوامیں شدت پسندوں کو شکست ہوئی تو اْنہوں نے کے پی کے سے بلوچستان کا رخ کرلیا اور ان حملوں کا مقصد امن وامان کی خرابی تھی ، اصل ہدف پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ تھا۔اْنہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ امن وامان کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور دہشتگردی سے منسلک ہر شخص کو ٹارگٹ کیاجائے۔ آرمی چیف نے حساس اداروں کے متعلقہ افسران پر واضح کیاکہ وہ ملک بھرمیں کہیں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کے مجازہیں اور ہرجگہ پیچھاکیاجائے ۔قبل ازیںآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں سول ہسپتال کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ، کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔آرمی چیف نے کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت اور جائے حادثہ کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف نے زخمیوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے جبکہ شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور دہشتگردوں کو نیست و نابود کردیا جائے گا ۔
آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -