پاک فضائیہ کا ہنگامی آپریشن ، کوئٹہ دھماکے میں زخمی ہونیوالے 29افراد کراچی منتقل
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ نے ہنگامی آپریشن کرتے ہوئے کوئٹہ دھماکہ میں زخمی ہونیوالے29 افراد کو کراچی منتقل کردیا،تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے زخمیوں کو کراچی منتقل کرنے کیلئے سی 130طیارہ فراہم کیا گیا تھا جو کہ 29زخمیوں کو لے کر کراچی پہنچ گیا جہاں پرزخمیوں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں ہسپتال منتقل کیا گا جبکہ ہسپتال کے باہر پولیس اور رینجرزکی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ۔
پاک فضائیہ