جاں بحق ہونیوالوں میں ڈاکٹرعبدالمالک کاسی کابیٹا ،اصغر اچکزئی کا بھائی بھی شامل

جاں بحق ہونیوالوں میں ڈاکٹرعبدالمالک کاسی کابیٹا ،اصغر اچکزئی کا بھائی بھی ...

کوئٹہ (آئی این پی )سول ہسپتال میں ہونیوالے بم دھماکے میں جہاں بہت سے گھرانوں کے چشم چراغ جان کی بازی ہار گئے وہی جاں بحق ہونیوالوں میں اہم خاندانوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں ،جاں بحق ہونیوالوں میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعبدالمالک کاسی کے صاحبزادے اوربلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر داؤد کاسی ایڈووکیٹ ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی کے بھائی عسکر خان اچکزئی سمیت دیگر بھی شامل ہیں ۔

مزید : صفحہ اول