اپنے حوصلے سے دشمن کی سازش ناکام بنانا ہوگی،کمانڈر سدرن کمانڈ

اپنے حوصلے سے دشمن کی سازش ناکام بنانا ہوگی،کمانڈر سدرن کمانڈ

کوئٹہ(اے این این)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا ۔ سوگوار وکیلوں کو تسلی دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ اپنے حوصلے سے دشمن کی سازش ناکام بنانا ہوگی ،بہت مشکل وقت ہے،حوصلے کے ساتھ برداشت کرنا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نیسول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور اپنے ساتھیوں کی شہادت پر غمزدہ وکلا سے غمگساری بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن بہت بزدل ہے،اسیہرصورت شکست دیں گے، معصوم شہریوں کو نشانہ بناناقابل افسوس ہے۔کمانڈر سدرن کمانڈ نے سول اسپتال انتظامیہ کو بھی شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کی بھی پیشکش بھی کی ۔اس موقع پر ایک وکیل نے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو واقعہ کے بارے میں بتایا ۔

کمانڈر سدرن کمانڈ

مزید : صفحہ اول