اسلام آباد سے سکردو جانیوالی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

اسلام آباد سے سکردو جانیوالی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد سے سکردو جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ پائلٹ نے اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر طیارے کو باحفاظت اتار لیا۔ طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔ تمام مسافر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز مسافروں کو لے کر سکردو جا رہی تھی کہ طیارے کے ہائیڈرالک سسٹم اور انجن میں خرابی کے باعث اسے واپس اسلام آباد بلوا لیا گیا۔ پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر طیارے کو بحفاظت اتار لیا تاہم اس دوران وہ رن وے سے پھسل گیا۔ ہنگامی لینڈنگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔ ہنگامی لینڈنگ کے بعد ائر پورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر