وقاص شاہ قتل کیس، ایم کیو ایم کے کارکن کو سزائے موت،7سال قید ،جرمانے کا حکم

وقاص شاہ قتل کیس، ایم کیو ایم کے کارکن کو سزائے موت،7سال قید ،جرمانے کا حکم
  1. کراچی(اے این این )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن وقاص شاہ کے قتل کیس میں ایم کیو ایم کے کارکن آصف علی کو سزائے موت سنادی۔عدالت نے مجرم کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سات سال قید کی سزا بھی سنائی ہے اور جرمانے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔ عدالت نے گذشتہ ماہ فریقین کے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔وقاص شاہ کو 11مارچ 2015کو متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر احتجاج کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔رینجرز نے آصف علی کو شہداد کوٹ سے گرفتار کیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر