’’یہ کشمیر کے حالات خراب کرنے کا جواب ہے‘‘،کوئٹہ دھماکے پر بھارتی صحافیوں کی ایک دوسرے کو مبارکباد

’’یہ کشمیر کے حالات خراب کرنے کا جواب ہے‘‘،کوئٹہ دھماکے پر بھارتی صحافیوں ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے دلخراش واقعہ کے بعد بھارتی صحافیوں کا مکروہ چہرہ اس وقت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا جب انہوں نے ایک دوسرے کو ٹویٹ کر کے مبارکباد دی۔جیو نیوز کے پروگرام ’’ کیپٹل ٹاک ‘‘ میں میزبان حامد میر نے انکشاف کیا کہ ایک بھارتی صحافی نیتن جوشی نے ایک دوسرے صحافی رام گوہا کو ٹویٹ کئے کہ کشمیر میں برہان وانی کی ہلاکت(شہادت) کے بعد وادی میں پاکستان کی جانب سے حالات خراب کرنے کا یہ بہترین جواب ہے۔حامد میر نے اس موقع پر بھارتی صحافیوں کی جانب سے ایک دوسرے کو کئے گئے ٹویٹ بھی دکھائے جو ان کو بھارت سے ان کے کسی جاننے والے نے بھیجے تھے۔واضح رہے کہ بھارتی صھافی ماضی میں بھی ایسے ہی مکروہ خیالات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول