وزیراعلیٰ کا راولپنڈی میں نرسوں پر فائرنگ کی خبر کا نوٹس، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے راولپنڈی میں نرسوں پر فائرنگ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والی نرس کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمی نرس کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔