فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں ، زائد المیعاد گھی فروخت کرنے پر راحت گھی ملز سر بمہر

فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں ، زائد المیعاد گھی فروخت کرنے پر راحت گھی ملز سر ...

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجا ب فوڈ ا تھا ر ٹی کی جانب سے مضر صحت اشیائے خوردونوش تیار کر نے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطا بق علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے گزشتہ روز ڈائیریکٹرآپریشن عائشہ ممتاز کی سربراہی میں رائیونڈ میں واقع راحت گھی اینڈ کوکنگ آئل ملزکو زائدالمعیاد گھی فروخت کرنے،لیبارٹری کی سہولت میسر نہ ہونے اور فوڈ پراڈکٹ پر مکمل لیبل نا لگانے کی بنا پر سیل کر دیا۔ داتا گنج بخش اور شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے رنگ روڈ پر واقع نعمت واٹر فلٹریشن یونٹ کو پانی کی کوالٹی بہتر نا ہونے پر سیل کر دیا۔جبکہ نائس ڈے واٹر پلانٹ کو فلٹرز کی خراب حالت اور صفائی کے حالات بہتر نا ہونے پر سیل کر دیا۔راوی ٹاؤن کی ٹیم نے ٹمبر مارکیٹ میں کیفے قلندری کو صفائی کے حالات ناقص ہونے کی بنا پر بھاری جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیے۔

مزید : صفحہ آخر