سعودی عرب دکھ کی گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے،سعودی سفیر کی سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں سعودی سفیرمرزوق الزہرانی نے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کی ہے۔جیو نیوز کیمطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر مرزوق الزہرانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے مصائب کم کرنے میں دلچسپی لی،پاکستانی عوام ایک عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہیں،انہوں نے کہا کہ اسلام میں انسانیت کش اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں،سعودی عرب دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،دوسری جانب یورپی یونین کے سفیر نے بھی سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے