کراچی ، آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا

کراچی ، آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا

 کراچی (آن لائن) آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا ، اہم مقامات پر گشت بڑھانے کی بھی ہدایت کر دی۔کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے صوبے بھرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے صوبے کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں گشت بڑھائیں اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ صوبے بھرمیں اسنیپ چیکنگ، ریکی کو مزید سخت کیا جائے۔صوبے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور سرچنگ سخت کی جائے جبکہ تمام ضلعی ایس ایس پیز، ایس ڈی پی علاقوں میں سیکورٹی کے اقدامات کی مانٹرنگ کو یقینی بنائیں۔ پولیس افسران دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں اور معلومات کے تبادلے کو موثر بنائیں۔

آئی جی سندھ

مزید : صفحہ اول