شیطانوں کو کنکریاں مارنے کیلئے مزدلفہ سے براہ راست جانے پر پابندی

شیطانوں کو کنکریاں مارنے کیلئے مزدلفہ سے براہ راست جانے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سعودی حکومت نے گزشتہ سال منیٰ میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے حج 2016ء کے لئے مزدلفہ سے براہ راست شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے لئے جانے پر پابندی عائد کر دی حجاج کرام کو مزدلفہ میں کھلے آسمانوں تلے رات گزارنے کے بعد پہلے منیٰ میں اپنے مکتب میں آنا ہوگا پھر سعودی تعلیمات کے مطابق کنکریاں مارنے کے لئے جا سکیں گے مزدلفہ سے براہ راست کنکریاں مارنے کے لئے جانے والے حجاج کرام کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سکیم کا حاجی اگر ہوگا تو حج آرگنائزر اگر سرکاری حاجی ہوگا اس ملک کے خلاف کارروائی ہو گی سعودی حکومت نے دو ٹوک ہدایات جاری کرتے ہوئے سختی سے عمل درامد کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -