ایران نے معروف موبائل فون گیم ’پوکیمون گو ‘پر پابندی لگا دی

ایران نے معروف موبائل فون گیم ’پوکیمون گو ‘پر پابندی لگا دی
ایران نے معروف موبائل فون گیم ’پوکیمون گو ‘پر پابندی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف موبائل فون گیم ’پوکیمون گو‘ جس تیزی کے ساتھ دنیا میں مقبول ہوئی ہے اسی قدر اس کی مخالفت بھی کی جا رہی ہے۔ بالخصوص اسلامی ممالک میں اس کے خلاف کافی مزاحمت پائی جا رہی ہے اور علماء کرام اس کے خلاف فتاویٰ جاری کر رہے ہیں مگرکسی ملک نے اس پر پابندی نہیں لگائی تھی۔ اب ایران وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے اس گیم پر باقاعدہ پابندی عائد کر دی ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ غیر واضح سکیورٹی خدشات کی بناء پر انہوں نے پوکیمون گو پر پابندی عائد کی ہے۔رپورٹ کے مطابق گیم پر پابندی کا فیصلہ ایران کی ’’ہائی کونسل آف ورچول سپیسز‘‘ کی جانب سے کیا گیا جو ملک میں آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کا ادارہ ہے۔پوکیمون گو میں کھلاڑیوں کو دنیا کے اصلی مقامات میں جا کر ورچول ریئلیٹی کے ذریعے کارٹون پکڑنے ہوتے ہیں۔اس گیم کے معرض وجود میں آنے کے فوری بعد ہی ایران نے اس پر پابندی عائد کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا تھا اور گزشتہ ماہ میڈیا رپورٹ میں سامنے آیا تھا کہ ایرانی حکام گیم پر پابندی عائد کرنے سے پہلے اس کے تخلیق کاروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں۔تاہم اب انہوں نے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -