دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی 5 پسندیدہ کتابیں،فہرست سامنے آگئی

دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی 5 پسندیدہ کتابیں،فہرست سامنے آگئی
 دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی 5 پسندیدہ کتابیں،فہرست سامنے آگئی

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے رواں موسم گرما میں پڑھنے کے لیے حال ہی میں اپنی پسندیدہ کتابوں کی فہرست جاری کی ہے۔ (1) سیون ایوز :اس فہرست میں شامل پہلی کتاب کا نام ’’سیون ایوز‘‘ ہے، جسے نیل اسٹیفن سن نے تحریر کیا ہے۔ (2) ہاؤ ناٹ ٹو بی رانگ :بل گیٹس کی فہرست میں شامل دوسری کتاب ’’ ہاؤ ناٹ ٹو بھی رانگ‘‘ ہے۔ اس کتاب کے مصنف، جورڈن ایلن برگ ہیں۔3۔ دی وائٹل کوئسچن :دنیا کے امیر ترین فرد کی تیسری پسندیدہ کتاب ’’ دی وائٹل کوئسچن‘‘ ہے۔ یہ کتاب نک لین نے تحریر کی ہے۔4۔ دی پاور ٹو کمپیٹ ’’ دی پاور ٹو کمپیٹ‘‘ بل گیٹس کی چوتھی پسندیدہ کتاب ہے، جو ریوشی مکیتانی اور ہیروشی مکیتانی نامی جاپانی مصنفین نے تحریر کی ہے۔ اس کتاب کے بارے میں انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ’’ میرے دل میں جاپان کے لیے ہمدردی کا گوشہ موجود ہے اور جاپان ہر اس شخص کے لیے انتہائی دلچسپی کا حامل ملک ہے، جو عالمی معاشیات میں دلچسپی رکھتا ہے۔ یہ کتاب 2013ء میں مرنے والے ایک جاپانی ماہر معیشت، ریوشی اور اس کے بیٹے اور’’ راکوتن‘‘ نامی انٹرنیٹ کمپنی کے بانی، ہیروشی کے درمیان ہونے والے سوالات و جوابات پر مشتمل ہے۔ اگرچہ مجھے ریوشی کی تمام باتوں سے اتفاق نہیں، لیکن اس نے متعدد نئے آئیڈیاز پیش کیے ہیں۔ یہ جاپان کے مستقبل میں جھانکنے کے لیے ایک بہترین کتاب ہے۔‘‘5۔ سیپئنز، اے بریف ہسٹری آف ہیومن کائنڈ :نوح یوول ہرائی کی جانب سے لکھی گئی یہ کتاب نہ صرف بل گیٹس بلکہ ان کی اہلیہ ملینڈا گیٹس کی بھی پسندیدہ کتاب ہے۔ اس بارے میں بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ’’ میں نے اور ملینڈا نے اس کتاب کو پڑھا ہے اور ہم نے اس پر بہت زیادہ تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔مصنف ہراری نے انسانی تاریخ کو 400صفحات میں بیان کر کے ایک مشکل کام انجام دیا ہے

مزید : صفحہ آخر