زیادہ شور بچے کی الفاظ سیکھنے کی صلاحیت کا دشمن ہے،تحقیق میں انکشاف

زیادہ شور بچے کی الفاظ سیکھنے کی صلاحیت کا دشمن ہے،تحقیق میں انکشاف
 زیادہ شور بچے کی الفاظ سیکھنے کی صلاحیت کا دشمن ہے،تحقیق میں انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک نئی تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھر میں زیادہ شور کی وجہ سے آپ کا بچہ نئے الفاظ دیر سے بولنا سیکھتا ہے۔ تحقیق کرنے والی بریانا مک ملن بتاتی ہیں کہ آج کل گھروں میں شور کرنے والے آلات جیسا کہ ٹی وی اور ریڈیو کے ساتھ آپس میں زور سے بات کرنے والے بچوں پر یوں منفی اثرات مرتب کرتے ہیں کہ اس طرح چھوٹے بچے نئے الفاظ کو سیکھنے میں بہت وقت لگادیتے ہیں۔ مک مل اس وقت یونیورسٹی آف ویسکونسن سے نفسیات میں پی ایچ ڈی کررہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ بڑوں کو اس بات کا بہت دھیان رکھنا چاہیے کہ جب وہ چھوٹے بچوں سے بات کریں تو آس پاس بہت زیادہ شور نہ ہو۔ تحقیق کے لیے محققین نے 22 ماہ سے 30 ماہ کا وقت لیا جس کے لیے 160 بچوں کا انتخاب کیا گیا۔ ان بچوں پر یہ تجزیہ کیا گیا کہ وہ کتنے عرصے میں نئے الفاظ سیکھتے ہیں۔ اس پورے کام کے بعد مک ملن اور ان کی ٹیم نے یہ نتیجہ نکالا کہ بچے نئے الفاظ زیادہ جلدی سیکھ سکتے ہیں ، اگر ان کے گرد و نواح میں شور کم ہو۔ مک ملن نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ نئے الفاظ سیکھنا ان بچوں کے لیے بہت ہی اہم جزو ہے جو ابھی بولنا شروع ہوئے ہیں اور انہی الفاظ کی مدد سے آگے کی سیڑھیاں چڑھنے میں ان کو مدد حاصل ہوگی۔ اگر یہ کام اچھی طرح سے ہوگیا تو تعلیمی میدان میں کامیابی ان کا خیر مقدم کرے گی ، ورنہ وہ پریشان ہی رہیں گے۔ مک ملن نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ بات چیت میں نئے الفاظ کی موجودگی سے بچوں کے لیے الفاظ کا ذخیرہ بڑھ جاتا ہے اور ایسا تب ہی ہوگا جب ان کے آس پاس شور کم سے کم ہو۔
زیادہ شور

مزید :

صفحہ آخر -