بانکی مون اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کوئٹہ خود کش حملے کی مذمت

بانکی مون اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کوئٹہ خود کش حملے کی مذمت

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایمنٹسی انٹرنیشنل نے کوئٹہ میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایمنٹسی انٹرنیشنل نے کہاہے کہ کوئٹہ حملے کے ذمہ داران کو فوری سزا ملنی چاہیے ،حملے کی جامع ،غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہناتھا کہ پاکستان میں آسان اہداف پر حملے بند ہونے چاہئیں۔دوسری جانب سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون نے کوئٹہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے

مزید : صفحہ اول