سانحہ کوئٹہ ، پی ٹی آئی کا تین روزہ کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان

سانحہ کوئٹہ ، پی ٹی آئی کا تین روزہ کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں د ہشت گر دوں کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تحریک انصاف نے تین دن کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ یہ سانحہ قوم کیلئے کسی قیامت سے کم نہیں۔ دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو اپنا نشانہ بنا کر قوم کے حوصلے کو پسپا کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اس سانحہ کے بعد پرامن رہیں اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آ ج کوئٹہ جاکر زخمیوں کی عیادت کریں گے۔ اس سانحہ کے بعد ہم نے تین دن کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول