ایکسٹینشن نہ دی گئی تو جلد احتجاج کی کال دیں گے،گڈز ٹرانسپورٹرز

ایکسٹینشن نہ دی گئی تو جلد احتجاج کی کال دیں گے،گڈز ٹرانسپورٹرز

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ میں گڈز ٹرانسپورٹرز پر لگائے گئے سیلز ٹیکس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ایکسٹینشن دینے کے احکامات کے باوجودپنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے صرف آئل ٹینکرز کو ایکسٹینشن دینے اور گڈز ٹرانسپورٹرز کو نہ دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں ایکسٹینشن نہ دی گئی تو جلد احتجاج کی کال دیں گے۔ میٹنگ میں سینیئر نائب صدر علیم بٹ، جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق ، نائب صدر اکرم وٹو اور سیکرٹری اطلاعات مرزا ارشد بیگ نے شرکت کی۔ میٹنگ میں شرکاء نے کہا کہ آئیل ٹینکرز کو ایکسٹینشن دینا اور گڈز ٹرانسپورٹرز کو نہ دینا ہمارے ساتھ سراسر امتیازی سلوک ہے ہم اس زیادتی کو برداشت نہیں کریں گے۔ مارچ کے بعد آئیل ٹینکرز کو مزید تین ماہ کی ایکسٹینشن دے دی گئی مگر گڈز ٹرانسپورٹرز کو ایکٹینشن نہیں دی گئی اور ہمیں نوٹسز بجھوانے شروع کردیئے ہیں۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اس امتیازی سلوک کو ختم کرکے گڈز ٹرانسپورٹرز کو ٹیکس میں ایکٹینشن نہ دی گئی تواس پر احتجاج کیا جائے گا اور جلد اس کا اعلان کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر