امریکی اور افغان افواج کی کارروائیاں ، طالبان اور داعش نے آپس کی لڑائی ختم کر دی

امریکی اور افغان افواج کی کارروائیاں ، طالبان اور داعش نے آپس کی لڑائی ختم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کابل /نیویارک (آئی این پی)افغانستان میں امریکی اور ملکی افواج کی حالیہ مہینوں میں بڑے پیمانے پر کاروائیوں کے باعث طالبان اور داعش نے آپس کی لڑائی ختم کردی۔افغان میڈیا کے مطابق ملک کے بیشتر صوبوں میں بڑی ناکامیوں کے بعد شدت پسندتنظیم داعش اور طالبا ن نے ایک سال سے زائد عرصہ قبل آپس کی شروع ہونے والی لڑائی حالیہ ہفتوں میں ختم کردی ہے ۔افغان نیشنل آرمی کے کمانڈوز اور امریکی سپیشل فورسز نے افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں دو ہفتے قبل ایک بڑا آپریشن شروع کیاتھا۔یہ کاروئیاں ایک ماہ قبل امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے داعش کو نشانہ بنانے کیلئے امریکی افواج کو دیئے گئے خصوصی اختیارات کے بعد شروع کی گئی ہیں۔افغان فورسز کے کمانڈر جنرل محمد زمان وزیری نے امریکی اخبار ’’وال سڑیٹ جرنل کو بتایا ہے کہ اس سے پہلے داعش اورطالبان کے درمیان شدید لڑائی ہوتی رہی ہے لیکن گزشتہ2ماہ کے دوران دونوں گروپوں کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہوئی ۔امریکی فوج کے سینئر کمانڈر جنرل جان نکلسن کا کہنا ہے کہ کنڑ میں عسکریت پسند گروپوں کے درمیان فائر بندی ایک وسیع تر معاہدے کی عکاسی نہیں کرتی ۔مقامی سطح پرفائر بندی کے باوجود انکے درمیان تنازعات موجود ہیں۔

مزید :

علاقائی -