کراچی،نالے میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

کراچی،نالے میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے سکھن میں نالے میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور دو بچیاں شامل ہیں۔ چالیس سالہ ہوا ، دس سالہ سلمہ اور بارہ سالہ مومل شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دس سالہ سلمہ سکھن نالے میں کھیلتے ہوئے ڈوب گئی جسے بچانے کیلئے ہوا اور مومل نے بھی چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں تینوں ماں بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں۔ لاشوں کو ایدھی غوطہ خوروں نے نالے سے نکالا اور ہسپتال منتقل کر دیا ہے

مزید : علاقائی