سانحہ کوئٹہ میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے،رضاربانی

سانحہ کوئٹہ میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے،رضاربانی

پشاور(اے این این) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کوئٹہ میں بم دھماکے اور بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ، واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے لیکن تحقیقات ضروری ہیں۔انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارت کے جاسوس پکڑے گئے ہیں ، غیرملکی ایجنٹوں کی خواہش ہے کہ پاکستان غیرمستحکم ہو ۔ ان حالات میں قوم اور سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ باہمی اختلافات بھلا کر دہشتگردی کے خلاف متحد ہو جائیں ۔عمران خان کی احتساب ریلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مظاہرے ،جلسے اور دھرنے ہرشہری کا حق ہیں لیکن میرے خیال میں عمران خان کے حالیہ دھرنے مسائل کاحل نہیں ، مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ سے بہتر کوئی فورم نہیں ۔

مزید : علاقائی