کوئٹہ دھماکہ، محمود الر شید نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
لاہور( نمائندہ خصوصی) قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے پنجاب اسمبلی میں کوئٹہ دھماکے سے متعلق مذمتی قرارداد جمع کرا دی، متن کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتا ہے، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے دہشت گردوں کو قانون کی زد میں لاکر سخت ترین سزا دی جائے۔ میاں محمود الر شید کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان وکلاء برادری اور بلوچستان کے امن پسند شہریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عہد کرتا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری ر کھے گا۔ بعد ازاں پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ اب دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرنے سے آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف حکومت اور پاک فوج کے ہر اقدام کی مکمل اور غیر