فیصل آباد ، ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتیں ، مزاحمت پر 2شہری زخمی

فیصل آباد ، ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتیں ، مزاحمت پر 2شہری زخمی

 فیصل آباد(بیورورپورٹ)مسلح ڈاکوؤں نے وارداتوں کے دوران فائرنگ کر کے 2شہریوں کو خون میں نہلا دیا جبکہ ڈاکوؤں چوروں گروہ لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات‘ایک ڈالہ‘ایک کار‘پانچ موٹر سائیکل‘11بکرے درجن بھر سے زائد موبائل چھین کر چلتے بنے تفصیلات کے مطابق تھانہ ریل بازار کے علاقہ جی ٹی ایس چوک کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے عمیر کی دکان سے ایک لاکھ روپے اور موبائل مزاحمت کے دوران فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 115گ. ب میں اکرم اور عبدالمجید سے بیس ہزار اور موبائل چھیننے کی مزاحمت پر عبدالحمید کو فائرنگ کر کے لہولہان کر دیا تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 629گ. ب میں دو بکرے‘تھانہ جھمرہ کے علاقہ 187ر. ب میں محمد طاہر سے 77ہزار اور موبائل‘ تھانہ مرید والا 479موڑ پر محمد طارق سے مرغیوں والا ڈالہ‘تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقہ سمندری روڈ پر پچاس ہزار اور موبائل‘ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ رشید آباد عاصم کی دکان سے دو لاکھ‘تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 534گ. ب میں حق نواز سے بیس ہزار‘ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ رسول نگر میں عابد سے 9ہزار اور موبائل‘ تھانہ جڑانوالہ کے علاقہ بڈھا شیر روڈ پر عدنان کی بہن سے پرس اور موبائل‘ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ شہباز گارڈن میں شہروز علی سے 28ہزار اور موبائل اسلحہ کے زور پر چھین کر فرارہو گئے تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 273ر.ب میں نور محمد کی حویلی سے 9بکرے‘ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 66ج ب میں عبدالعزیز سے ایک لاکھ‘ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ حیدر آباد میں اقبال کے گھر کے تالے توڑ کر قیمتی سامان تھانہ صدر کے علاقہ مرضی پورہ میں محمد ارشاد کی دکان چھت پھاڑ کر 70ہزار موبائل اور قیمتی سامان‘ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 570گ. ب میں نذیر حسین کے گھر کے تالے کاٹ کر قیمتی سامان چوری کر لی گئیں تھانہ رضا آباد کے علاقہ رضا آباد گلی نمبر دو میں ذیشان کی کار‘ تھانہ سمن آباد میں محبوب عالم کی موٹر سائیکل‘ تھانہ جھمرہ کے علاقہ پٹواریانوالہ گلی میں عظیم کی موٹر سائیکل‘تھانہ غلام آباد کے علاقہ قادر آباد چوک میں اصغر علی کی موٹر سائیکل تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی میں وحید کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی جبکہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ جھنگ روڈ پر وسیم سے موٹر سائیکل‘ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ جھال والا پل پر عدنان سے موٹر سائیکل چھین لی.

مزید : علاقائی