شہبازشریف کی بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کے قتل کی مذمت
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کوئٹہ میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کے قتل کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مقتول کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بلال انور کاسی کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔