تنزلی پانیوالے افسروں کو محکمانہ کورسز کے بغیر دوبارہ ترقی دی جائیگی

تنزلی پانیوالے افسروں کو محکمانہ کورسز کے بغیر دوبارہ ترقی دی جائیگی

 لاہور(شعیب بھٹی )پنجاب پولیس نے تنزلی پانے والے افسران کو دوبارہ ترقیاں دینے کیلئے نئی منطق تلاش کر لی ہے۔جس سے افسران کو تجربے کی بنیاد پر بغیر کورسسز کروائے اگلے سکیلوں میں ترقی دی جائے گی۔جس کیلئے اعلیٰ پولیس افسران سے تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔پنجاب حکومت اپنے چہیتے پولیس افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کرنے کیلئے تمام راستے تلاش کر رہی ہے۔تمام تر منصبوبوں میں ناکامی کے بعد بغیر کورسسز ترقیاں دینے کا راستہ تلاش کیا ہے۔عدالت کی طرف سے بغیر کورس پولیس ملازمین کو ترقی دینے کی اجازت ملنے پر آؤٹ آف ٹرن پروموشن سے تنزلی پانے والے افسران کو دوبارہ اعلیٰ عہدوں پر ترقی کا موقع مل سکتا ہے۔جس کیلئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ،چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ عہدیدارن کئی اجلاس بھی چکے ہیں ۔تمام تر کوششوں کے بعد پنجاب حکومت تنزلی پانے والے افسران کی ترقی کیلئے بغیر کورسسز اگلے سکیلوں میں پرموشن کے نتیجے پر پہنچی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب پولیس میں آؤٹ آف ٹرن پروموشنز کے سلسلہ میں تنزلی کا شکار ہونیوالوں پر محکمانہ طور پر مہربان ہونے والی ہے ۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر نے محکمانہ کورسز نہ کرنے والے افسران کے لیے تجاویز طلب کرلیں ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ؂ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے حکم پر تمام آر پی اوز سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔واضح ر ہے عدالت عظمیٰ کے حکم پر پنجاب میں تعینات افسران سے رینک واپس لیے گئے تھے،متاثرین کو محکمانہ کورسز کی معافی کے لیے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ ذرا ئع نے مزید بتایا ہے کہ پولیس رولز کے مطابق بغیر کورسز ترقی ممکن نہیں ہے اور پنجاب حکومت کا یہ حربہ کامیاب نہیں ہو سکتا کسی بھی افسر کو اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے مطلوبہ کورس لازمی ہوتا ہے ۔ اگر عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے پر اجازت مل گئی تو آؤٹ آف ٹرن کی زد میں آنے متاثرین کی ایک بڑی تعداد دوبارہ رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی جس میں کانسٹیبل سے لے کر ایس پی عہدے تک کے افسران کو تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے مؤقف پیش کیا جائے گا کہ آؤٹ آف ٹرن پرموشن کی زد میں آنے والے افسران کی تنزلی کی وجہ سے پنجاب پولیس میں افسران کا قحط پڑ گیا ہے اور درخواست کی جائے گی کہ ملازمین کو بغیر کورس ترقی کی اجازت دی جائے۔

پولیس کی ترقیاں

مزید : علاقائی