عراق داعش نے کرکوک میں 52افراد زندہ جلا ڈالے ، 4فائرنگ سے ہلاک

عراق داعش نے کرکوک میں 52افراد زندہ جلا ڈالے ، 4فائرنگ سے ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(آن لائن)عراق میں داعش نے کرکوک میں 52 افراد زندہ جلا ڈالے۔روس کے سرکاری ذرائع نے خبر دی ہے کہ عراق کے جنگ زدہ شہر کرکوک میں الحویجہ کے مقام پر دولت اسلامی ‘داعش’ کہلوانے والی تنظیم نے شہریوں کو نقل مکانی پر اکسانے کے الزام میں 52 افراد کو زندہ جلا ڈالا۔ ایک دوسری کارروائی میں داعش نے چار افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔ عرب کے مطابق گذشتہ روز عراق کی شمالی گورنری نینویٰ کے جنوبی شہر موصل میں اجحلہ کے مقام پر داعش کے 15 خود کش بمباروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ عراقی فوجیوں اور پان عام شہریوں سمیت 11 افراد مارے گئے۔القیارہ شہرکے مقامی عراقی عہدیدار صالح الجبوری نے بتایا کہ اتوار کی صبح داعش کے کوئی 15 خود کش بمباروں نے مختلف مقامات پر خود کش دھماکے کیے جس کے نتیجے میں فوجیوں سمیت گیارہ افراد مارے گئے۔ الجبوری نے بتایا کہ خود کش حملہ آورں میں سے بعض کو فوج نے کارروائی سے قبل ہی گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔ چار خود کش بمبار دریا کیکنارے آبادی میں گھس گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -