سانحہ کوئٹہ ،ایم کیو ایم کا 14اگست کو جشن آزادی نہ منانے کا اعلان
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم نے سانحہ کوئٹہ کے سلسلہ میں سوگ کے دوران14اگست کو جشن آزادی نہ منانے کا اعلان کیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم نے اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 14اگست کو آزادی کا جشن نہیں منایا جائے گا،اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے شہداکیایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی،سانحہ کوئٹہ کے شہداکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کے اجتماعات ہونگے ، اعلامیہ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر ندیم نصرت کی سربراہی میں اجلاس میں پاکستان بارکونسل اورسپریم کورٹ بارکے ہفتہ سوگ کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔