گورنر سندھ اور صوبائی وزراء کی کوئٹہ بم دھماکہ کے کی شدید الفاظ میں مذمت

گورنر سندھ اور صوبائی وزراء کی کوئٹہ بم دھماکہ کے کی شدید الفاظ میں مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ،سندھ کے سنیئروزیر برائے خوارک نثار کھوڑو، وزیر روینیو مخدوم جمیل الزمان وزیرزراعت سہیل انورخان سیال، مشیراطلاعات مولابخش چانڈیو، وزیر برا ئے محکمہ ثقافت،سیاحت و آثارقدیمہ سید سردارعلی شاہ ،مشیر قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب اور سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین سلیم رضاجلبانی نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں پیرکو ہونے والے بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔ پیرکو تعزیتی بیان میں گورنرسندھ نے سول اسپتال کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملہ میں میری انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد اس طرح کی کارروائیوں سے قوم کو ڈرا نہیں سکتے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔گورنرسندھ نے کہاکہ ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے،آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔سینئروزیرخوراک نثار کھوڑو نے اپنی تعزیتی بیان میں کوئٹہ سول اسپتال میں دہشت گردوں کے حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں ہوگا ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔ ۔وزیر زراعت سہیل انور خان سیال نے کوئٹہ سول اسپتال میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی ہے۔انہوں نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیااورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔کراچی: مولا بخش چانڈیو نے کوئٹہ دھماکے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم ڈرنے والی نہیں ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں شدت سے جاری رہیں گی اور ضرب عضب میں دہشت گردوں کا آخر تک پیچھا کیا جائیگا۔صوبا ئی وزیر برا ئے محکمہ ثقافت،سیاحت و آثارقدیما سید سردار علی شاہ نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کے دشمن آپریشن ضرب عضب سے بے چینی کا شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ ہم بحیثیت قوم آپس میں متحد ہیں- دشمن ہمیں کمزور نہیں کرسکتا -