قوم دہشت گردی کو کچلنے کے لیے متحد ہے ،بلاول بھٹو

قوم دہشت گردی کو کچلنے کے لیے متحد ہے ،بلاول بھٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیرکی صبح کوئٹہ کے سول اسپتال میں ہونے والے بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں بلوچستان بار کے صدر بلاول انور کاسی کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔بلاول ہاؤس سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اتنے بڑے جانی نقصان پر پورے ملک میں سوگ کی لہر ہے اور شہید ہونے ولے ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ان کے خلاف قوت جنگ کو ہلانے کے لیے اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن پوری پاکستانی قوم اپنے قومی جذبے کے ساتھ اس دہشت گردی کو کچلنے کے لیے متحد ہے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہماری دعائیں شہیدوں اور زخمیوں کے لیے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان حکومت سے کہا کہ اس سانحے کے زخمیوں کا بہتر علاج کیا جائے اور اگر ضرورت پڑے تو سندھ حکومت سے رابطہ کیا جائے۔انہوں نے بم دھماکے کے شہیدوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔

 

مزید : کراچی صفحہ اول