انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹرکو نوٹس

انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹرکو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس احمد قائم خانی کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو 12اگست تک کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالرسول میمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔انیس قائم خانی پر دہشت گردوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کا الزام ہے ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد انیس قائم خانی ضمانت کے لیے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہے ۔انیس قائم خانی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل پرلگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں ۔وہ عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں اس لیے ان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔عدالت نے پراسیکیوٹرجنرل سندھ کو 12اگست تک کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول