سینٹ قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط کااجلاس کوئٹہ دھماکے کیوجہ سے ملتوی کردیاگیا

سینٹ قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط کااجلاس کوئٹہ دھماکے کیوجہ سے ملتوی کردیاگیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سینیٹ قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط کا اجلاس کوئٹہ سول ہسپتال میں دھماکے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی وکیل بیٹے سنگت جمالدینی بھی بم دھماکے میں شدید زخمی ہیں ۔کمیٹی کے آج کا اجلاس کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی بحالی صحت کی دعا کے ساتھ ملتوی ہوا۔اجلاس میں سینیٹرز سلیم ضیاء،سردار یعقوب ناصر،نگہت مرزا کے علاوہ اعلی سرکاری حکام شریک ہوئے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول