قوم کے اندر ہی دشمن موجود ہیں ،غلام احمد بلور

قوم کے اندر ہی دشمن موجود ہیں ،غلام احمد بلور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ قوم کے اندر دشمن موجود ہیں،اپنے ہی لوگ اپنے ہی ملک میں مہاجر بنے ،ہمیں غدار اور ایجنٹ کہا گیا انہوں نے کہا کہ دلی فتح کرنے کے شوق میں ہم نے چار جنگیں کیں تو اس سے کیا حاصل ہوا؟ ہم نے مشرقی پاکستان میں پاکستانیوں کے سینوں کے اندر گولیاں اتاریں،دلی اور ممبئی میں دہشتگردی کیوں نہیں پاکستان میں ہی کیوں ہوتی ہے،سکون سے رہنا ہے تو ہمسایوں سے تعلقات کو بہتر بنانا ہوگا۔تحریک انصاف کے رہنما ء عارف علوی نے کہا کہ دہشت گردی کو صرف مذہب سے نہیں جوڑا جا سکتا ،دہشتگردی کوروکنے کیلئے ایکشن پلان کی ہر کڑی کو جوڑنا ہو گا، ایم کیو ایم کے رہنماء عبدالوسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کیوں نہیں بولتے،130 کارکنان لا پتا ہیں،آئین کہاں ہے؟بتایا جائے کون نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟بتایا جائے نیشنل ایکشن پلان کی کس شق پہ عمل درآمد ہوا،ہم نے ایک ہوکرقانون بنایا لیکن اس پر اس کی اصل روح کیمطابق عمل نہ ہوا

غلام احمد بلور

مزید : کراچی صفحہ اول