ہائیکورٹ بار اور خیبرپختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ اور ہفتہ سوگ منانے کا اعلان

ہائیکورٹ بار اور خیبرپختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ اور ہفتہ سوگ ...

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخوابارکونسل اورپشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کوئٹہ میں کوئٹہ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر بازمحمدکاکڑکے ٹارگٹ کلنگ اورہسپتال میں بم دھماکے کے خلاف آج سے دو روزہ عدالتی بائیکاٹ اورایک ہفتے کے سوگ کااعلان کیاہے اس موقع پر پشاورہائی کورٹ اورصوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں کوئی بھی وکیل پیش نہ ہوگاجبکہ وکلاء بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے اس بات کافیصلہ گذشتہ روزپشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور خیبرپختونخوابارکونسل کے الگ الگ ہنگامی جنرل باڈی اجلاسوں میں کیاگیا ہائی کورٹ بار کے اجلاس کی صدارت صدرمزمل خان ایڈوکیٹ نے کی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری بلال خان خلیل ایڈوکیٹ کے مطابق سانحہ کے خلاف پیر کے روز بھی پشاورہائی کورٹ کا عدالتی بائیکاٹ کیاگیاجنرل باڈی اجلاس میں پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہرعالم میانخیل ٗ جسٹس یحیی آفریدی ٗ جسٹس قیصررشید ٗ جسٹس مسرت ہلالی نے بھی شرکت کی اوروکلاء برادری کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیاجنرل باڈی اجلاس سے ہائی کورٹ بار کے صدر مزمل خان ایڈوکیٹ ٗ نائب صدر یوسف ریاض خلیل ٗ عبداللطیف آفریدی ایڈوکیٹ ٗ غلام نبی ایڈوکیٹ ٗ استغفراللہ ایڈوکیٹ اور اعجازصابی سمیت دیگر وکلاء نے بھی خطاب کیااس موقع پر مقررین نے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کی اورحکومت سے مطالبہ کیاکہ وکلاء برادری عدم تحفظ کاشکارہیں اورانہیں تحفظ فراہم کیاجائے کیونکہ آئین کے تحت حکومت ہرشہری کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے اس موقع پر سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے وکلاء ٗ میڈیاکے ارکان اوردیگر افراد کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اوران کے درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی

 

مزید : کراچی صفحہ اول