کوئٹہ خودکش دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ،پرویز خٹک

کوئٹہ خودکش دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ،پرویز خٹک

پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ایک تعزیتی پیغام میں اُنہوں نے دہشت گردی کے اس واقعے میں شہید افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دُعا کی ہے اُنہوں نے اس دلخراش واقعہ میں متاثرہ خاندانوں کے علاوہ بلوچستان کی حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیاانہوں نے کہاکہ معصوم اور نہتے شہریوں پر حملہ انسانیت سے عاری لوگ ہی کر سکتے ہیں۔انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔مزید برآں وزیراعلیٰ نے کوئٹہ بم دھماکے میں آج ٹی وی کے کیمرہ مین کے جاں بحق ہونے اور ڈان ٹی وی کے کیمرہ مین کے شدید زخمی ہونے پر بھی انتہائی دُکھ کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا دہشت گردی کے اس واقعہ میں بے مثال قربانیاں پیش کر رہا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ڈان ٹی وی کے کیمرہ مین کی شہادت پر انکے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار اور ڈان ٹی وی کے کیمرہ مین کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول