دہشتگردوں کے مذموم عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے :امیر مقام

دہشتگردوں کے مذموم عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے :امیر مقام

پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کی ضیاع پرشدیدغم وافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردایسے مذموم عزائم اورمعصوم افرادکونشانہ بنانے سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔دہشت گردی کیخلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے آج ٹی وی کے رپورٹرشہزادخان کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ شعبہ صحافت میں شہزادخان کی خدمات تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائینگے۔ انہوں نے کہاکہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کوبلنددرجات عطاکر ے اورزخمیوں کوجلدصحت یاب کریں۔

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخواکے غیورعوام نے دھرنے اورالزام تراشی کی سیاست کومسترکرکے حقیقی تبدیلی کاپیغام دیا ہے، خیبر پختونخوا کے عوام نے ایک جذبے اورولولے"دھرنے نہیں کام چاہئے"جلسے میں شرکت کرکے صوبے اوراس میں بسنے والے غیور عوام کاامیج بہترکیاجس پرمیں خیبرپختونخواکے عوام کاتہہ دل سے شکرگزارہوں۔ انہوں نے کہاکہ نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کوپولیس اورپٹواریوں کی تعاون سے کامیاب بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ کسٹم ایکٹ واپس لینامحمدنوازشریف کاملاکنڈڈویژن کے عوام پراحسان ہے کیونکہ جب قانون یاایکٹ بن جائے توپھرواپس لیناجوئے شیرلانے کے مترادف ہوتاہے،ملاکنڈڈویژن کے عوام وزیراعظم محمدنوازشریف کایہ احسان عمربھریادرکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے حکومت صحافیوں اورانکی خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے اورآزادی صحافت پرمکمل یقین رکھتے،صحافت سے منسلک معاشرے میں ایک کلیدی کرداراداکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بونیرکوسوئی گیس کی فراہمی میں تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے جائیں گے اورعمائدین بونیرجلدازجلدسوئی گیس کی سہولت سے مستفیدہوجائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بونیرمیں جنرل سیکرٹری PML-Nشاہ بخت روان کے بھائی کی وفات پرفاتحہ خوانی اورضلعی صدر سرزمین کاحجرے میں بونیرپریس کلب کے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب کے بعدشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے بونیرپریس کلب کیلئے اپنے جیب سے نقد50ہزارروپے دیئے جبکہ سرکاری سطح پربھی گرانٹ دلانے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پرضلعی صدرسرزمین خان کسٹم ایکٹ کی واپسی پرانجینئرامیرمقام کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈڈویشن کیلئے انجینئرامیرمقام کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے جسکاسلہ آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے دیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول