سانحہ ،کوئٹہ پر جنوبی پنجاب کی فضا سوگوار ،وکلاء سراپا احتجاج ،مظاہرے ،ریلیاں

سانحہ ،کوئٹہ پر جنوبی پنجاب کی فضا سوگوار ،وکلاء سراپا احتجاج ،مظاہرے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، میاں چنوں، کبیروالا، وہاڑی، گڑھا موڑ، قصبہ بصیرہ، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، حاصل پور، صادق آباد، لیاقت پور (خبر نگار خصوصی، نمائندگان) سانحہ کوئٹہ میں 70 سے زائد افراد کی شہادت ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی فضا سوگوار ہوگئی۔ وکلاء، سیاسی و سماجی تنظیموں کا شدید احتجاج، وکلاء نے آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، اس سلسلے میں ملتان سے خبر نگار خصوصی کے مطابق صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان عظیم الحق پیرزادہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور وکلاء برادری کوشش کرے گی کہ اپنے بھائیوں کے قاتلوں کوکیفرکرادر تک پہنچائیں جس کے لئے ہرقدم اٹھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز سانحہ کوئٹہ پر منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بار کی جانب سے جشن آزادی کی تقریبات بھی سادگی سے منائی جائیں گی۔قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن نے کہا کہ ہمیں مل کر یہ سوچنا ہوگا کہ دنیا کیہرکونے میں صرف مسلمانوں کے خون کی ہولی ہی کیوں کھیلی جارہی ہیاب وقت ہے کہ امت مسلمہ کو دہشت گردی کا شکار کرنے والوں کے چہروں سے نقاب اٹھایا جائے۔جنرل سیکرٹری بار محمد عمران خان خاکوانی نے کہا کہ کوئٹہ واقعہ میں وکلاء برادری کے ساتھ تمام عام وخاص افراد شکار ہوئے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔سابق نائب صدر شیخ محمد فہیم نے کہا کہ وکلاء عام شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے ذمہ داریاں اداکرتے ہیں اگر انھیں ہی حفاظت کامسلۂ درکارہوتو عام شہری کس طرح محفوظ رہ سکتے ہیں اس واقعہ پر بھرپور مذمت اور احتجاج کیا جائے گا۔اجلاس کے آخر میں صدر بار عظیم الحق پیرزادہ نے سانحہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت اورلواحقین کے صبر وجمیل کے ساتھ ملک کی سلامتی کے لئے دعاکرائی۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق حلقہ این اے 176ممبر قومی اسمبلی الحاج ملک سلطان محمود ہنجراء،پی پی251کے نوجوان سیاستدان وممبر صوبائی اسمبلی ملک احمدیار ہنجراء،حلقہ پی پی 252کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پیش آنے والا دہشت گردی کا سانحہ ملکی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے، اس سانحے نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس پر پوری قوم افسردہ ہے، دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کو تقسیم نہیں کیاجا سکتا۔ مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ منگل 9اگست کو فل ڈے ہڑتال کرے گی اور عدالتی بائی کاٹ کیا جائے گا ۔میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مذہبی امور و محکمہ اقاف خواجہ نور احمد سہو نے میاں چنوں میں ایڈمن ایگزیکٹیو آفیسر (یوفون)میاں فاروق سہواور میاں لطیف سہو کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ کوئٹہ انتہائی دردناک ہے،ہم شہداء کے وارثان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،مٹھی بھر دہشت گرد اب اپنے انجام تک پہنچ چکے ہیں،پاک فوج اور حکومت بہت جلد اب دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کرد ے گی۔ کبیروالا سے نامہ نگارکے مطابق دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں پاکستانی قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتیں،دہشت گردوں نے’’ سانحہ کوئٹہ ‘‘ کی صورت میں وکلاء اور پاکستانیوں کے دل پر وار کیا ہے ،دہشت گردی کے خاتمہ اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پوری وکلاء برادری اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،حکومت ’’سانحہ کوئٹہ ‘‘ پر روایتی اقدامات اٹھانے کی بجائے ذمہ داران کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے انہیں جلد از جلد منظر عام پر لائے،سانحہ کوئٹہ کے بعد چیف آرمی جنرل راحیل شریف کی ہسپتال آمد اور زخمیوں کی عیادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے سینئر ممبران ،سابق عہدیداران نے سانحہ کوئٹہ پر ردعمل میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔سینئر ممبر فیاض اسلم چوہدری نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ ’’وکلاء برداری ‘‘ کے لئے قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہے۔ہائیکورٹ کے معروف قانون دان حاجی راجہ سعید احمد مرالی ایڈووکیٹ نے سانحہ کوئٹہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اپنی بزدلانہ کارروائی کرکے پاکستانی قوم کے دل پر جو وار کیا ہے ۔پنجاب بار کونسل کی جانب سے نامزد چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی تحصیل کبیروالا مہر امتیاز حسین مرالی ایڈووکیٹ نے کہا کہ دہشت گردوں نے پہلے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا اور اسکے بعد انکی نعش وصول کرنے کے لئے جانیوالے وکلاء کو خود کش حملے کا نشانہ بنایا ،جس سے لگتا ہے کہ سانحہ کوئٹہ ایک منظم سازش اور باقاعدہ پلاننگ کے تحت کیا گیا ہے ،پیپلز پارٹی تحصیل کبیروالا کے جنرل سیکرٹری اور بار کبیروالا کے سینئر رہنما رانا عمردراز ایڈووکیٹ نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔سابق صدربار راؤ احتشام الحق نے کہا کہ دہشت گرد اپنی مذموم کاررائیوں سے پاکستانی قوم اور وکلاء کے حوصلوں کو پست کرنے کا جوخواب دیکھ رہے ہیں ،وہ کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ممبر بار سید اسد عباس گیلانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کے یوم آزادی سے چند دن قبل سانحہ کوئٹہ کا رونما ہونا ،اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے وجود کے دشمن عناصر ملک میں بدامنی پھیلاکر پوری قوم کو دہشت زدہ کرنے کا مذموم مقصد رکھتے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف ضلع خانیوال کے جنرل سیکرٹری سردار شہباز احمد خان سیال ایڈووکیٹ نے کہا کہ دشمنوں اور دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں اپنی جگہ قابل مذمت ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ عوام کی جان ومال کی حفاظت کی ذمہ دار حکومت کا کردار بھی قابل توجہ ہے ۔سنیئر ممبر ریاض شاہد پنیاں نے کہا کہ وکلاء تاریخ میں آج تک اتنا بڑا سانحہ کبھی بھی رونما نہیں ہوا،آج پاکستان کی پوری وکلاء برداری ،سانحہ کوئٹہ کے بعد دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں جس جوان جذبے کے ساتھ بیدار رہورہی ہے ،وہ جذبہ دہشت گردی سے پاک ’’وطن ‘‘ کی منزل تک پہنچنے کے سنگ میل ثابت ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر مجلس عاملہ بار کبیروالا راؤ اطہر جاوید ایڈووکیٹ نے بلا ل انور کاسی کی شہادت اور سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ سانحہ کوئٹہ نے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کی اہمیت اور مقصد کو مزید واضح کردیا ہے۔دریں اثناء کبیروالا سے نامہ نگارکے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام نے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پاکستان کی تاریخ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ،جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے ،کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مذکورہ واقعہ میں ملوث عناصر کسی طور پر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ،حکومت سانحہ کوئٹہ میں ملوث ملزمان کو جلد ازجلد ٹریس کرکے منظر عام پر لائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے ۔ بارایسوسی ایشن کبیروالا کے صدر مہر محمد اقبال اوجلہ اور جنرل سیکرٹری رانا خرم شہزاد ایڈووکیٹ نے سانحہ کوئٹہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج تحصیل کچہری کبیروالا میں بار ایسوسی ایشن کبیروالا کی اپیل پر یوم سوگ منایا جائے گا اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نا مہ نگار کے مطابق سانحہ کوئٹہ میں 53سے زا ئد بے گناہ شہریوں کی شہادت اور درجنوں افراد کے شدیدزخمی ہونے کے واقعہ کے خلاف مختلف سیاسی وسماجی رہنماؤں کی طرف سے شدید مذمت کا اظہار کیا ایم این اے طاہر اقبال چودھری، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید، لیگی رہنماؤں میاں آصف خورشید ، چیئرمین زاہد اقبال چودھری نے سانحہ کوئٹہ پر دلی افسوس کااظہارکیا ہے اورشہید ہونے والوں کے ورثاء سے دُکھ کا اظہار اور شدید زخمی ہونے والوں کے لیے دُعائے صحت کی اپیل کی ہے۔گڑ ھا مو ڑ سے سپیشل رپورٹر کے مطابق کو ئٹہ بم د ھما کہ اور فا ئر نگ میں شہید ہو نے و ا لے و کلاء اور د یگر کے ور ثاء کے غم میں گڑ ھا مو ڑ کی و کلا ء برادری ،صحا فی بر ا دری اور تا جر برا دری برابر کے شر یک ہیں اور کو ئٹہ ہسپتا ل بم د ھما کہ سا نحہ کی پرُزور مذ مت کر تے ہیں تفصیل کے مطا بق صد ر ڈ سٹر کٹ با ر و ہا ڑ ی شبیر ا عو ان ملیسی با ر کے ممبر ان محمد ا صغر شاد ا یڈ وکیٹ ،ند یم ا کر م ،پر ویزا یڈ و کیٹ،راؤ شیر از ،محمد حسین شہز اد ،وقا ر احمد وقا را یڈ وکیٹ ،چو ہد ر ی ا ر شد تبسم ا یڈ و کیٹ ،نذ یر ا حمد کر ڑا یڈ و کیٹ ،صحا فی برا دری پر و یز ا قبال ،منظو ر جٹ ،حا فظ نذ یر احمد،را نا محمد ا کر ا م شا ہد ،جا م ریا ض ا حمد ،نعیم احمد،ملک طفیل انجم ،تاجر برادری شاہد خاں ممڑ،مہر صدیق ٹیٹہ،مہر مقبول سیال،مولا نا افضل حسینی،ریاض احمد جٹ،عبدالستار رحمانی،چوہدری عبدالقادر چدھڑ اور دیگر نے کوئٹہ بم دھماکا کی پُر زور مذمت کرنے ہوئے کہا کہ وکلاء اور صحافی برادری قربانیاں دینے سے نہیں ڈرتی ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکتے۔ قصبہ بصیرہ سے نامہ نگار کے مطابق سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ و چیئرمین یونین کونسل واں پتافی سردار اقبال خان پتافی ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں وکلاء پر ہونیوالے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔بزدل دہشتگردوں نے اپنے ساتھیوں کے خلاف کیسز کی پیروی کرنے پر منظم طریقے سے وکلاء کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔مگر یہ کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سانحہ کوئٹہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، بلوچستان ہائی کورٹ صدر سمیت وکلاء اور شہریوں کی خودکش حملہ آور فائرنگ میں ہلاکت انتہائی قابل افسوس قابل مذمت ہے کوئٹہ میں دہشت گردی کے بڑے واقعے نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور سکیورٹی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیئے ہیں حکمرانوں کے دہشت گردی اور توانائی بحران کے خاتمے کے دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی فوری زخمیوں کی عیادت قابل ستائش اور قوم کا حوصلہ بلند ہوا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے سانحہ کوئٹہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناء سانحہ کوئٹہ کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازیخان کے وکلاء نے ریلی نکالی اور ایوان عدل کے سامنے کچہری چوک پر احتجاج کیااور واقعہ کی شدید مذمت کی ۔تفصیلات کے مطابق سانحہ کوئٹہ بلوچستان ہائیکورٹ بار صدر بلال انور کانسی اور وکلاء کی بڑی تعداد میں ہلاکت پر ڈیرہ غازیخان کی وکلاء برادر ی میں اطلاع ملتے ہی سوگ کی لہر دوڑ گئی اور وکلاء نے کام کرنا چھوڑدیا۔ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازیخان کے وکلاء نے سانحہ کوئٹہ کیخلاف ایوان عدل سے ڈی سی او آفس تک پیدل مارچ کیا اور دہشت گردی کے واقعہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔۔۔ وکلاء نے ایوان عدل کے سامنے کچہری روڈپر پہنچ کر احتجاج کیا اور واقعہ کی شدید مذمت کی ، ممبر پنجاب بار کونسل سردار عارف خان گورمانی ،بار صدر ،جنرل سیکرٹری محمد اظہر خان سکھانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا دہشت گردی کا ملک سے خاتمہ کا دعویٰ صحیح نہیں سانحہ کوئٹہ میں وکلاء اور صحافی برادری کو ٹارگٹ کیا گیا کوئٹہ میں دہشت گردی کا یہ واقعہ را ء کی سازش لگتاہے ۔ راجن پور سے ڈسٹر کٹ رپورٹر کے مطابق معروف قانون دان وسابق صدور ڈسٹر کٹ بار راجن پور سردار علی محمد ہانبھی ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد نعیم ثاقب ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں خودکش حملہ انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے یہ بات انہوں نے ایک ملاقات کے دوران کہی اُن کا کہنا تھا کہ واقعہ میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔حاصل پور سے نما ئندہ خصوصی کے مطابق دہشت گرد اپنے مقا صد میں کھبی کا میاب نہیں ہوں گے۔شہید و کلاء کا خون رنگ لائے گا۔ممبر پنجاب بار کو نسل حاجی محمد افضل دھرالہ ایڈووکیٹ نے پر یس کانفرس کرتے ہو ئے کہاکہ بے گناہ لو گوں کا خون بہانے والے دہشت گرد کسی قسم کی رعایت کے مستحق ہر گز نہیں ہیں ۔کو ئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر سابق صدر بار چوہدری زاہد محمو د ایڈووکیٹ۔سید مظہر شاہ بخاری۔میاں عبد الجبار ایڈووکیٹ۔چوہدری محمد ظفر۔سید عطا اللہ شاہ بخاری۔ندیم اقبال چو ہان ۔رانا محمد راشد۔رانا تجمل ار شاد۔سید جاوید اقبال ایڈووکیٹ ۔محمود احمد بھٹی۔فضل کریم بلوچ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔جنہوں نے کو ئٹہ میں شہید کئے گئے و کلاء کے قا تلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابقکوئٹہ میں دہشت گردی کی واردات میں درجنوں وکلاء اور شہریوں کی شہادت کی خبر ملتے ہی بار ایسوسی ایشن صادق آباد نے سوگ منانے کا اعلان کردیا اور تمام وکلاء بار روم میں جمع ہوئے صدر بار رانا زبیر انور جنرل سیکرٹری حافظ شکیل اکرم ترجمان ملک عبدالرؤف سولنگی ایڈووکیٹ نے کہا کہ کوئٹہ میں ملک دشمن قوتوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پہلے ایک ممتاز قانون دان کو شہید کیا اور جب وکلاء بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچے تو بم دھماکہ کرکے درجنوں وکلاء اور شہریوں کو شہید کردیا گیا انہوں نے کہا کہ شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء برداری نے فیصلہ کیا ہے کہ شہدا کوئٹہ کی یاد میں سوگ منایا جائے۔لیاقت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے خلاف لیاقت پورباربھی 9اگست کوہڑتال کرے گی۔