کوئٹہ دھماکہ کے بعد ملتان کی عدالتوں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی

کوئٹہ دھماکہ کے بعد ملتان کی عدالتوں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی

ملتان (خبر نگار خصو صی)کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں وکلاء اور شہریوں کے جاں بحق ہونے کے بعد ملتان کی عدالتوں میں سیکورٹی سخت کردی گئی۔اس ضمن میں گزشتہ روز کوئٹہ سانحے کے بعد عدالتی و مقامی انتظامیہ کی جانب سے ہائیکورٹ اور ضلع کچہری سمیت تمام عدالتوں میں سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے اور تما م سیکورٹی اہلکاروں کو چوکس رہنے کے ساتھ کسی بھی شخص کو بغیر تلاشی عدالتی احاطہ کے اندر داخل نہ ہونے کی اجازت دینے اور مشکوک افراد و سامان پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی جس پر سیکورٹی اہلکار چوکس رہے جبکہ متعلقہ افسران نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا ہے۔

ملتان سکیورٹی

مزید : کراچی صفحہ اول