سانحہ کوئٹہ پر دل چھلنی، دہشتگردوں کا قلع قمع کر دینا چاہیے، جاوید ہاشمی

سانحہ کوئٹہ پر دل چھلنی، دہشتگردوں کا قلع قمع کر دینا چاہیے، جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سپیشل رپورٹر ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے سانحہ کوئٹہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اتنا بڑا سانحہ ہے کہ دل خون کے آنسو رو رہا ہے دہشت گردوں کا کو ئی مذہب نہیں ہو تا اس سانحہ پر جتنا افسوس کیا جا ئے وہ کم ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہ وکلاء برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور سوگواران کے اس گہرے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کی طرف بھرپور تو جہ دینی چاہیئے اور دہشت گرد عناصر کا مکمل طور پر قلع قمع کرنا چاہیئے جس کی وجہ سے ناحق قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم سانحہ کو ئٹہ پر اسی طرح سوگوار ہے جس طرح سانحہ پشاور اور دیگر سانحات کے موقع پر سوگوار تھی پوری قوم دہشت گردی کے خلاف آج بھی متحدہے انہوں نے کہا کہ محب وطن قوتوں کو دہشت گردی کے خلاف یک جان ہو جانا چاہیئے جس کی وجہ سے وطن عزیز کا امن تباہ ہو رہا ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب دہشت گردی کا مکمل طور پرخاتمہ ہو جا ئے گا ۔