اسلام آباد،خواتین سے بدتمیزی کے دوواقعات میں اٹھارہ افرادکیخلاف مقدمات درج

اسلام آباد،خواتین سے بدتمیزی کے دوواقعات میں اٹھارہ افرادکیخلاف مقدمات درج

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)بہارہ کہوپولیس نے دوالگ الگ واقعات میں خواتین سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں چھ سگے بھائیوں سمیت اٹھارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔بھیرہ پل کی رہائشی مسما حلیمہ بی بی نے پولیس کوبتایاکہ ملزم بابراوراس کے پانچ بھائیوں نے مدعیہ سے بدتمیزی کرتے ہوئے پکڑکرگھسیٹا۔بہارہ کہوکی رہائشی مسما مسزقیوم نے پولیس کوبتایاکہ مدعیہ کارپر جارہی تھی کہ ملزمان عبدالرحمان،امیرحسین اوران کے دس ساتھیوں نے روک کربدتمیزی کرتے ہوئے جھگڑاکیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر