اسلام آباد،ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق
اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کے دوحادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرشدیدزخمی ہوگیا۔کشمیرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار شدیدزخمی ہوگیا۔۔مدعی مقدمہ محمدطاہرنے پولیس تھانہ گولڑہ شریف کوبتایاکہ مدعی کاوالدنورحسین موٹرسائیکل پر کشمیرہائی وے سے گزررہاتھاجسے ڈمپرنمبر216ٹی کے آر جسے نامعلوم ڈرائیورچلارہاتھا،نے ٹکرماردی۔حادثے میں وہ شدیدزخمی ہوگیاہے۔مدعی مقدمہ شوکت مسیح نے تھانہ کھنہ پولیس کوبتایاکہ مدعی کابیٹااحسان مسیح سائیکل پر جارہاتھاکہ ٹرک نے اسے کچل دیاجوموقع پر دم توڑگیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔