عالمی تنظیمیں ہر سال 12 جولائی کو عبدالستار ایدھی کا یوم منائیں گی

عالمی تنظیمیں ہر سال 12 جولائی کو عبدالستار ایدھی کا یوم منائیں گی

اسلام آباد (پ ر) انسانی حقوق کی عالمی شہرت یافتہ کارکن بیرسٹر رباب مہدی رضوی چیئرپرسن انٹرنیشنل ہیومن رائٹس لندن نے کہا ہے کہ عالمی تنظیموں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر سال 12 جولائی کو مولانا عبدالستار ایدھی کا یوم منایا جائے گا جس میں ان کی خدمات کا احاطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہاؤس آف لارڈز لندن میں عبدالستار ایدھی ریفرنس جس کی صدارت پاکستان کے ہائی کمشنر ابن الحسن نے کی تھی۔ انہوں نے یہ بات آج پرسٹن یونیورسٹی میں انجمن تاریخ آثار شناسی پاکستان کے زیراہتمام پرسٹن یونیورسٹی کے تعاون سے عبدالستار ایدھی قومی ادبی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ادبی ریفرنس کی صدارت پرسٹن یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عبدالباسط نے کی۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں سماجی خدمات کے حوالے سے عبدالستار ایدھی کا پوری دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرسٹن یونیورسٹی اور وفاقی دارالحکومت کی تمام تنظیموں کی طرف سے ناروے کی نوبل امن کمیٹی کو سفارش کریں گے کہ عبدالستار ایدھی کو بعد از مرگ عالمی ایوارڈ سے نوازا جائے۔ انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان چیئرمیں ڈاکٹر غضنفر مہدی نے عبدالستار ایدھی کیلئے سرکاری تجہیز و تکفین پر صدر ممنون حسین، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی عظیم سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کیلئے سرکاری تجہیز و تکفین کا اہتمام کیا۔ پرسٹن یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط نے کہا کہ نوبل پرائز مولانا عبدالستار ایدھی کا حق ہے وہ ناروے کے علاوہ یو این او، یونیسکو اور دیگر عالمی تنظیموں سے رجوع کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر