کلرسیداں،ناجائز اسلحہ کے گرفتار ملزم سے مال مسروقہ برآمد

کلرسیداں،ناجائز اسلحہ کے گرفتار ملزم سے مال مسروقہ برآمد

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) تھانہ کلر سیداں پولیس نے ناجائز اسلحہ کے الزام میں گرفتار ملزم نازآمین شاہ ولد محمد یوسف سکنہ بٹگرام سے دوران تفتیش ایک خاتون سے لوٹے گئے زیورات اور نقدی بھی برآمد کر لی ۔مسماۃ جمیلہ صدیق سکنہ چھنی موضع گنگوٹھی نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ دن دو بجے اپنے چھ سالہ بچے کے ہمراہ چوکپنڈوری پیدل جا رہی تھی ،جب ڈھوک میرا کس کراس کر کے کسی میں پہنچی تو ملزم پسٹل نکال کر سامنے آ گیا اور کہا کہ جو کچھ ہے نکال کر میرے حوالے کر دو وگرنہ گولی مار دونگا،ملزم نے زبردستی بالیاں اور ایک عدد انگوٹھی اتروا لی اور پرس کی تلاشی کے دوران اس مین موجود 22 سو روپے کی رقم بھی نکال لی ۔دریں اثناء ملزم کیخلاف شادی شدہ خاتون کے اغواء کا بھی مقدمہ درج ہے جبکہ دوران تلاشی ملزم کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل اور 20 روند بھی برآمد ہونے پر ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں بھی ایک الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کا اب 9 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہو جانے پر گزشتہ روز اسے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل روانہ کر دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر