کوئٹہ میں معصوم نہتے عوام کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے،عامر صدیقی

کوئٹہ میں معصوم نہتے عوام کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے،عامر صدیقی

راولپنڈی(جنر ل رپورٹر) ایک انسان کا قتل انسانیت کا قتل ہے کوئٹہ میں معصوم نہتے عوام کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے پاکستانی قوم آزادی کی خوشیاں منانے میں مصروف ہے قوم اتحاد و یکجہتی اور قومی جذبہ سے شایان شان طور پر 14 اگست یوم آزادی منا رہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے کیا اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجدادنے قیام پاکستان کیلئے قربانیاں دیں اور آج ہماری قوم اور افواج تعمیر پاکستان اور دفاع پاکستان کیلئے ملک دشمنوں اور دہشتگردوں کیخلاف ضرب عضب آپریشن میں قربانیوں کی ایک لازوال داستان رقم کر رہے ہیں جنہیں پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے حکومت نیشنل ایکشن پلان اورنیکٹا کا پورے ملک میں عملدرآمد یقینی بنائے ایسے اقدامات سے ہی دہشتگردی کا سد باب ممکن ہے قوم اپنے شہداء کی قربا نیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیکیورٹی کا مربوط نظام وضع کریں مقبوضہ کشمیر کے حالات اور جاری تحریک آزادی کو پاکستانی قوم کی حمایت پر شاید دشمنوں نے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے کوئٹہ کو لہو لہو کر دیا سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات پر دھماکہ ذمہ داران کا تعین اور غفلت برتنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر