دس ملزمان کے عدالت پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ

دس ملزمان کے عدالت پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے مزاحمت کرنے کے مقدمے میں ناصر محفوظ اور وحید محفوظ سمیت دس ملزمان کے پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ۔عدالت نے ملزموں کو وکیل مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت سترہ اگست تک ملتوی کردی ۔ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جن کے گزشتہ تاریخ پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر