کوئٹہ دھماکہ، صحافیوں کا اپنے ساتھیوں کی شہادت کے خلاف پریس گیلری سے علامتی واک آؤٹ

کوئٹہ دھماکہ، صحافیوں کا اپنے ساتھیوں کی شہادت کے خلاف پریس گیلری سے علامتی ...

اسلام آباد( اے این این)میڈیا کے نمائندوں نے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں وکلاء اور دیگر لوگوں کے ساتھ صحافیوں کی شہادت کے خلاف پریس گیلری سے علامتی واک آؤٹ کیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافیوں نے بھی کوئٹہ دھماکے میں صحافیوں کی شہادت پر پریس گیلری سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ سپیکر نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کو ہدایت کی کہ وہ جا کر واک آؤٹ ختم کرائیں۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں نے واک آؤٹ ختم کردیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر