کوئٹہ دھماکہ،متحدہ لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن سرفراز شیخ بھی جاں بحق

کوئٹہ دھماکہ،متحدہ لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن سرفراز شیخ بھی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سول اسپتال کے شعبہ حادثات میں ہونے والے بم دھماکہ میں شہید ہونیوالوں میں ایم کیوایم کوئٹہ لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن سرفراز شیخ ایڈووکیٹ بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز شیخ ایڈووکیٹ وکلاء کے وفد کے ہمراہ بلوچستان کے بار کے صدر بلال انور کاسی کی عیادت کیلئے اسپتا ل گئے تھے کہ اس دوران بم دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سرفراز شیخ ایڈووکیٹ کی شہادت پر گہرے دکھ اور فسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔