وائٹ ربن کی جانب سے مجوزہ بل کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
کراچی(خصوصی رپورٹ)وائٹ ربن کیمپین پاکستان کے زیر اہتمام ڈومیسٹک وائیلنس بل کے حق میں پر ایک پر امن احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ ان افراد کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک وائیلنس بل خیبر پختونخواہ کی منظوری صوبے بھر کی عوام کا مطالبہ ہے۔ اس بل ذریعے نہ صرف خواتین کو ہر قسم کے تشدد کے خلاف تحفظ ملے گا بلکہ وہ مکمل اعتماد کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو استعمال کر کے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈال سکیں گی۔اس موقع پر وائٹ ربن کیمپین پاکستان کے چیف ایگزیکٹو ، عمر آفتاب نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ربن کیمپین خیبر پختونخواہ میں ڈومیسٹک وائیلنس بل کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھے گی۔اس مقصد کے لیے ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ہماری تحریک کا مقصد صوبے کی خواتین کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی ہے۔ ہمارے اس مشن میں خیبر پختونخواہ کے ہر شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ہمارے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائٹ ربن کیمپین اس بل کے بارے میں ایک آگاہی مہم بھی چلائے گی تا کہ اس حوالے سے پھیلائی گئی بے بنیاد باتوں کا سد باب ہو سکے۔یہ بل آئینِ پاکستان اور اسلامی اقدار کے عین مطابق ہے ۔ اگر کسی فریق کے اس حوالے سے کوئی تحفظات ہیں تو ہم ان تحفظات کو گفتگو کے ذریعے جلد ازجلدحل کرنے پر زور دیتے ہیں۔پر امن احتجاجی مظاہرے میں شریک طلباء کا کہنا تھا کہ ہم وائٹ ربن کے پلیٹ فارم سے ڈومیسٹک وائیلنس بل کی منظوری کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اس بل کو منظور کر کے اس کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے تا کہ خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام ہو سکے۔ اس موقع پر موجود دیگر شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ بہت جلد خواتین کے حقوق کے حوالے سے معاشرے میں ایک اہم تبدیلی لانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ہمارا خواب ایک ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جہاں مرد وں کا ساتھ ساتھ خواتین کو بھی ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔