ہرکام میرٹ پر ہوگا، ایم کیوایم ساتھ ہوگی،منظور وسان

ہرکام میرٹ پر ہوگا، ایم کیوایم ساتھ ہوگی،منظور وسان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر صنعت منظورحسین وسان نے ایک بار پھر خواب دیکھا ہے،کہتے ہیں اس سال صوبے میں امن قائم ہوجائے گاجبکہ اب ہر کام میرٹ پر ہوگا۔پیرکی صبح سندھ سیکرٹریٹ میں اجلاس میں شرکت کے لیے صوبائی وزیر صنعت منظور وسان 8 بجے کی بجائے صبح 9بجے پہنچے ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سال گڈگورننس اور ترقی کا سال ہوگااور انہوں یہ خواب دیکھا ہے کہ اب سندھ دوسرے صوبوں سے مختلف ہوگا۔انہوں نے کہاکہ تمام کام میریٹ پر ہوں گے اور ایم کیوایم ان کے ساتھ ہوگی۔منظوروسان نے کہا کہ وہ صحافیوں کے شکرگزار ہیں کہ کابینہ کو وقت کی پابندی کا بتایاجبکہ ان کے دفتر آنے کا وقت صبح 9بجے ہے وہ ساڑھے 8بجے گھر سے نکلے تھے لیکن ٹریفک جام میں پھنس گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر