بھتہ،ڈکیتی،مذاحمت کے مقدمے میں سرکاری وکیل مقرر
راولپنڈی (نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے بھتہ ، ڈکیتی اور مزاحمت کے مقدمے میں سرکاری وکیل مقرر کر دیا اور سماعت کیلئے سولہ اگست کی تاریخ مقرر کر دی ۔گزشتہ روز تھانہ سٹی اٹک کے مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو ملزم شکیل کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پرملزم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وہ وکیل نہیں کر سکتا ۔تاہم عدالت نے ملزم کے کیس لڑنے کیلئے سرکاری وکیل مقرر کر دیا اور سماعت ملتوی کردی ہے۔