دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت ملتوی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت ملتوی کردی ۔گزشتہ روز عدالت نے ملزم محمد شاکر کے خلاف سی ٹی ڈی کے مذہبی منافرت کیس میں گواہ پیش نہ ہونے پر سماعت بارہ اگست ،ملزمان ساجدہ وغیرہ کے خلاف بنی کے اغواء برائے تاوان کیس میں بھی گواہ پیش نہ ہونے پر سماعت سولہ اگست ،سی ٹی ڈی کے مذہبی منافرت کیس میں ملزم عامر شہزاد کے خلاف گواہ پیش نہ ہونے پر سماعت سترہ اگست،ملزم عبید الرحمن کے خلاف سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد کیس میں گواہ پیش نہ ہونے پر سماعت 18اگست ،جاتلی کے مذاحمت کیس میں ملزم عثمان کو وکیل مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18اگست جبکہ ملزم علی رضاء کے خلاف صدر واہ کے اغواء برائے تاوان کیس کی سماعت سترہ اگست تک ملتوی کردی ہے۔